انڈیا کی فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر چنّئی سے پورٹ بلیئر کے لیے روانہ ہونے والا ایک فوجی طیارہ خلیج بنگال کے اوپر پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا ہے۔
فضائیہ کے حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ طیارہ اے این -32 قسم کا کارگو طیارہ تھا اور اس کی تلاش جاری ہے۔
انڈین فضائیہ کے مطابق اس طیارے پر 20 سے زائد افراد سوار ہیں۔
فضائیہ کے پی آر او انوپم بینرجی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس طیارے نے جمعے کی صبح ساڑھے آٹھ بجے پرواز کی تھی اور اس نے 11:30 بجے لینڈنگ کرنا تھی۔ فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ہوائی جہاز سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے اور اس کی تلاش کا کام جاری ہے۔ بعض انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق اس جہاز میں 29 افراد سوار تھے۔ انڈین فوج اور فضائیہ میں اے این -32 جہازوں کا وسیع استعمال ہوتا ہے کیونکہ ان میں سامان لانے لے جانے کی صلاحیت کافی اچھی ہوتی ہے۔ |
Labels: