سنچری بیوی کے نام کرتا ہوں: مصباح

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر کہا کہ ہے وہ لارڈز کے تاریخی میدان میں اپنی پہلی سنچری اپنی بیوی کے نام کرتے ہیں۔ مصباح الحق نے جمعرات کو لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن 110 رنز کی اننگز کھیلی اور اب بھی کریز پر موجود ہیں۔ ٭ ’انگلینڈ نے پاکستان کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا‘ ٭ 42 سالہ ’نوجوان‘ مصباح الحق کی لارڈز میں سنچری انھوں نے اسد شفیق کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 148 رنز کی شراکت بنا کر پاکستان کی ٹیم کو مشکل صورت حال سے بھی نکالا۔ پہلے دن کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان کا کہنا تھا ’آج کی اننگز ان کی زندگی کی سب سے بہترین اننگز تھی جسے وہ اپنی بیوی کے نام کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے بہتر پرفارمنس کے لیے روزہ رکھتی ہیں۔‘ اپنی سنچری کی خوشی میں ڈنڈ نکال کر منانے کے بارے میں مصباح کا کہنا تھا انھوں نے فٹنس کیمپ میں اپنے ٹرینرز سے کیا گیا وعدہ نبھایا ہے۔

مصباح کے مطابق انھوں نے کاکول میں کھلاڑیوں کے لیے لگائے فٹنس کیمپ میں آرمی ٹرینرز سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ سنچری بنائیں گے تو گراؤنڈ میں ڈنڈ نکال کر انھیں خراج تحسین پیش کریں گے۔ مصباح کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کم از کم 400 رنز بنائے۔ پاکستان نے میچ کے پہلے دن چھ وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے ہیں۔

Labels:



Leave A Comment:

Powered by Blogger.