’اب 12 روپے میں پیٹ بھر کھانا ملے گا‘

انڈیا کی حزبِ مخالف جماعت کانگریس کے رہنما اور اداکار راج ببر کو ریاست اتر پردیش میں کانگریس کا صدر بنائے جانے کا اعلان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اداکار راج ببر پر جو تبصرہ کیے گئے ان میں زیادہ تر میں ان پر اور کانگریس پر طنز کیا گیا ہے۔ یوگیش نے ٹویٹ کیا: ’راج ببر ریاست اتر پردیش میں کانگریس کے صدر۔ ہا ہا ہا ہا ہا۔‘صحافی شیکھر گپتا نے ٹویٹ کیا: ’راج ببر کو ریاست اتر پردیش میں کانگریس کا سربراہ بنایا گیا ہے، اب گووندا کو ریاست مہاراشٹر میں کانگریس کا سربراہ بنا دینا چاہیے۔ بس اتر پردیش کے لیے کانگریس کا مسئلہ ختم۔‘ یو پی اے کے دور حکومت میں راج ببر نے ایک دفعہ تبصرہ کیا تھا کہ 12 روپے میں آسانی سے بھر پیٹ کھانا مل جاتا ہے۔ اسی پر طنز کستے ہوئے شہباز نے لکھا: ’اب یوپی میں جلد ہی 12 روپے میں بھر پیٹ کھانا ملے گا۔

‘کونٹی ہولک نے لکھا: ’راج ببر کو یوپی کانگریس چیف بنا کر کانگریس نے پہلے ہی ہار مان لی ہے، پارٹی کو پتہ ہے کہ ببر ہو یا گبر، انھیں ہارنا ہی ہے۔‘ واستالیٹک نے لکھا: ’راج ببر اتر پردیش میں کانگریس کی ہار کی ذمہ داری لے کر راہل اور پرینکا گاندھی کو بچائیں گے۔‘ لیکن کچھ لوگ راج ببر کے حق میں بھی ٹویٹ کر رہے ہیں۔ نوین خاتن نے لکھا: ’کئی سالوں کے بعد کانگریس نے کوئی اچھا فیصلہ کیا ہے۔ راج ببر اترپردیش میں کانگریس کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔‘ تو وہیں صحافی شیکھر گپتا کے راج ببر پر کیے گئے تبصرہ کا جواب دیتے ہوئے گورو پانڈی نے لکھا: ’راج ببر کئی بار رکن پارلیمان رہے ہیں، کسانوں کے رہنما ہیں، 30 سال سے سیاست میں ہیں، ان پر آپ کو اس طرح تبصرہ کرتے دیکھ کر دکھ ہوا شیکھر جی۔‘

Labels:



Leave A Comment:

Powered by Blogger.