Watch Online TV Drama High Quality, English TV Serial Chines TV Serials, Spanish Drama online, Watch online Korean TV Serials drama.




Watch Online TV Drama High Quality, English TV Serial Chines TV Serials, Spanish Drama online, Watch online Korean TV Serials drama.







۔نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عوام کی بہت بڑی تعداد بھی جنازے میں شریک ہوئی اور نماز سے قبل شہریوں کے لیے مخصوص دروازوں پر طویل قطاریں دیکھی جا سکتی تھیں۔
پاکستانی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایدھی کا جنازہ بحریہ کے خصوصی دستے نے نیشنل سٹیڈیم سے ایدھی ولیج منتقل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ سے قبل علاقے کی سکیورٹی فوج اور رینجرز نے سنبھال رکھی تھی جنھیں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد بھی حاصل تھی۔
نامہ نگار کے مطابق رینجرز اور سکیورٹی حکام سٹیڈیم میں داخل ہونے والے ہر فرد کی جامہ تلاشی لیتے رہے جبکہ کمانڈوز بھی تعینات کیے گئے تھے۔
عبدالستار ایدھی کے صاحب زادے فیصل ایدھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی تھی کہ عبدالستار ایدھی کے جنازے کے لیے سڑکیں بند نہ کی جائیں۔
۔
یہ خوبصورت نوجوان ایک بالی وڈ کے سٹار کی طرح اپنی تصاویر پوسٹ کیا کرتے تھے جن میں وہ اکثر کشمیر کی وادیوں کے سامنے ہتھیاروں سے لیس کھڑے ہوئے دکھائے دیتے تھے۔
لیکن اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اسامہ بن لادن اور چےگویرا کی تصاویر بھی اسی طرح استعمال کی گئی ہیں۔
کشمیر میں شدت پسندوں نے موبائل فون ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ یہ بھی سمجھ لیا ہے کہ اپنے فونز کے ذریعے کھینچی گئی ویڈیو فٹیج بھی اتنی ہی اہم ہے۔
کشمیر میں ایک بات بدلی ہے اور وہ یہ ہے کہ اب لوگوں کو فٹیج اور پیغامات بہت آسانی سے ملتے ہیں۔
شاید یہ بھارت کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔
میں نے ایم ایم انصاری سے بات کی جو بھارت میں کشمیر کی پالیسی دیکھنے والی کابینہ کمیٹی کے رکن ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس بار مرنے والوں کی تعداد تو کم ہے لیکن یہ تنازع زیادہ خطرناک ہو گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’اس بار عسکریت پسندی اپنی ہی زمین میں پیدا ہوئی ہے۔ ان شدت پسندوں میں سے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بیشتر لوگ یہاں سے ہی ہیں۔ اس سے پہلے شدت پسندی پاکستان کی جانب سے سپانسر ہوتی تھی۔‘
جہاں تک سکیورٹی اہلکاروں کا سوال ہے یہ رجحان ان کے لیے بہت ہی سنگین صورتِ حال اختیار کر سکتا ہے۔
لگتا ہے کہ عرب سپرنگ یعنی عرب دنیا میں جمہوریت کی لہر کی طرح کشمیر تنازعے میں بھی سوشل میڈیا ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
